ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کرنے والوں کی جانب سے فیصل ایدھی کو سنگین دھمکیاں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 21:24

ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کرنے والوں کی جانب سے فیصل ایدھی کو سنگین دھمکیاں
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کرنے والوں کی جانب سے فیصل ایدھی کو سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کی جانب سے انہیں سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کرنے والے گروہ نے انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ڈکیتی کے معاملے کا کیس واپس نہیں لیا تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فیصل ایدھی نے اپنی اور اپنے صاحبزادے کی جان کو خطرہ ہونے کے باعث پولیس سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :