وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی فنڈ کے تحت خصوصی افراد کے لئے ٹرائی موٹر سائیکلز کی تقسیم

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:11

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی فنڈ کے تحت خصوصی افراد کے لئے ٹرائی موٹر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خصوصی فنڈ کے تحت خصوصی افراد کے لئے ٹرائی موٹر سائیکلز کی تقسیم کی تقریب محکمہ سماجی بہبود وخصوصی تعلیم کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری سماجی بہبود و خصوصی تعلیم ڈاکٹر کہور خان تھے۔ تقریب میں سابق منسٹر ومعروف سماجی کا رکن صوبائی اسمبلی روشن خورشید بروچہ، ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود محترمہ مسرت جبیں،ڈائریکٹر سماجی بہبود حسن اللہ اور سماجی وفلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سیکریٹری سماجی بہبود وخصوصی تعلیم ڈاکٹر کہور خان نے کہا کہ موجودہ حکومت خصوصی افراد کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

معاشرے میں فلاح وبہبود کا کام صرف ایک محکمہ کا کام نہیںہے بلکہ مستحق افراد کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری خصوصی افراد کی خوشحالی کے لئے کوشاں ہیںاور ان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ہی آج کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے خصوصی فنڈ سے 65خصوصی افراد میں ٹرائی موٹر سائیکلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔

تقریب میں خصوصی بچوں نے ٹیبلو اور سبق آموز خاکہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں خصوصی افراد میں ٹرائی موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :