پاکستانی حکومت کا سینیٹر ٹیڈفو کے بل پر چپ رہنا سمجھ سے بالاتر ہے، سینیٹر ٹیڈفو پاکستان اور سعودی مخالف پروپیگنڈے اور نفرت کیلئے مشہور ہے

پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا بیان

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:00

پاکستانی حکومت  کا سینیٹر ٹیڈفو کے بل پر چپ رہنا سمجھ سے بالاتر ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکی سینیٹر ٹیڈ فو کی پاکستان مخالف بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کا سینیٹر ٹیڈفو کے بل پر چپ رہنا سمجھ سے بالاتر ہے، سینیٹر ٹیڈفو پاکستان اور سعودی مخالف پروپیگنڈے اور نفرت کیلئے مشہور ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹر ٹیڈ فو بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پاکستان مخالف بل لایا ہے، ٹیڈفو امریکہ میں بھارت کا پیڈ لابسٹ ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں، ٹیڈفو کا بل اقوام متحدہ کی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ٹیڈفو کا بل دہشتگردی کیخلاف جنگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، پاکستان کا وزیر خارجہ ہوتا تو اس قسم کے پاکستان مخالف بل نہ آتے۔(ار)

متعلقہ عنوان :