Live Updates

دہشت گرد وں کے خلاف گھیر اتنگ ، چن چن کر ماریں گے،رانا تنویر حسین

آپریشن ردالفساد کا میابی کے ساتھ جاری ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان ہم سب کا سانجھا ، مادر وطن کیلئے سب کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کرکام کرنا ہو گا،عمران خان اور اس کے حواری ذہنی طور پر بیمار ہیں، وہ اپنی نا کامیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجا ئے کبھی عوام توکبھی اپنے ارکان اسمبلی کو تشدد پر اکساتے ہیں، مکا واقعہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے ، آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی با لادستی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا وفاقی وزیر دفاعی پیداوا رانا تنویر حسین کا پر عوامی اجتما ع سے خطاب ،ذرائع ابلا غ سے گفتگو

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:00

دہشت گرد وں کے خلاف گھیر اتنگ ، چن چن کر ماریں گے،رانا تنویر حسین
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ، سا ئنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا وطن ہے اور مادر وطن کے لئے سب کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کرکام کرنا ہو گا ،عمران خان اور اس کے حواری ذہنی طور پر بیمار ہیں وہ اپنی نا کامیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجا ئے کبھی عوام کو اور کبھی اپنے ارکان اسمبلی کو تشدد پر اکساتے ہیں ،پارلیمنٹ میں بھی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا وہ ان کی لیڈر شپ کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی با لادستی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ،عمران خان کا رویہ قابل مذمت ہے ہمارے رکن اسمبلی کو مکا مارنے کے عمل کو جائز قرار دینا افسوسناک بات ہے ، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں کسی بھی اندرونی اور بیرونی دشمن کی کو ئی بھی سازش کا میاب نہیں ہو گی، دہشت گرد وں کے خلاف گھیر اتنگ ہو چکا ہے ان کو چن چن کر ماریں گے آپریشن ردالفساد کا میابی کے ساتھ جاری ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، تعلیم ،صحت ،صاف پانی سمیت عوام کو بنیادی سہولتوں کی یقینی فراہمی کے لئے حکومت مربوط اقدامات اٹھارہی ہے وزیر اعظم نوازشریف کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت صوبہ بھر کے عوام کے لئے صاف پانی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور اوپن واٹر سپلائی سکیموں پراربوں روپے خرچ کررہی ہے تاکہ لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی میسر ہو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی ٹیم دن رات عوام کی خدمت کررہی ہے آج پنجاب تعمیراتی اور فلاحی کاموں کے با عث دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کے روز میونسپل کمیٹی کو ٹ عبدالمالک میں اوپن واٹر سپلائی سکیم کے موقع پر عوامی اجتما ع سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں سے گفتگو کر رہے تھے پیر اشرف رسول ایم پی اے ، چیئر مین بلدیہ کوٹ عبدالمالک مہر محمد الیاس سیال ، وائس چیئر مین ملک ضیا اللہ اور میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ نے بھی خطاب کیا اس موقع (ایس ای ) پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ چو دھری ایوب نت ، ایس ڈی او انوار فرخ اور پراجیکٹ کو آرڈینٹر ایس اے وسیم نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اس منصوبہ پر 20کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور 8نئے ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں جبکہ 6پرانے ٹیوب ویلوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے منصوبہ 6ماہ میں مکمل ہو گا اور اس 20ہزار لو گو ں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کررہا ہے حکومت کی بہتر اقتصادی پالیسیوں کے با عث ملکی معیشت دن بدن مظبوط ہورہی ہے آج پاکستان کی سٹاک ایکسچینج کا گراف ایشیا میں پہلے اور دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے آنیوالے چند سالوں میں ہمار ا ملک دنیا کے ترقیافتہ ممالک کی صف میں نما یا ں نظر آئے گا ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا وطن ہے اور مادر وطن کے لئے سب کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کرکام کرنا ہو گا عمران خان اور اس کے حواری ذہنی طور پر بیمار ہیں وہ اپنی نا کامیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجا ئے کبھی عوام کو اور کبھی اپنے ارکان اسمبلی کو تشدد پر اکساتے ہیں پارلیمنٹ میں بھی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا وہ ان کی لیڈر شپ کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی با لادست پر کو ئی سجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا عمران خان کا رویہ قابل مذمت ہے ہمارے رکن اسمبلی کو مکا مارنے کے عمل کو جائز قرار دینا افسوسناک بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں کسی بھی اندرونی اور بیرونی دشمن کی کو ئی بھی سازش کا میاب نہیں ہو گی دہشت گرد وں کے خلاف گھیر اتنگ ہو چکا ہے ان کو چن چن کر ماریں گے آپریشن ردالفساد کا میابی کے ساتھ جاری ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات