صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات

وفاقی وزیر نے صدر مملکت کو ملکی اقتصادی صورتحال اور فوجی عدالتوں سے متعلق قانون سازی میں حالیہ پیشرفت بارے آگاہ کیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:00

صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ایوان صدر میں ملاقات کی اور صدر مملکت کو ملک میں اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت اور درست سمت میں گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مربوط کوششوں اور جامع اقتصادی اصلاحات کے عمل سے میکرو اکنامک استحکام کا حصول ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کی تمام توجہ پائیدار اقتصادی ترقی پر مرکوز ہے۔ وفاقی وزیر نے صدر مملکت کو فوجی عدالتوں سے متعلق قانون سازی میں حالیہ پیشرفت اور اس معاملے پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی کوششوں بارے بھی آگاہ کیا۔