کونسلر اپنے اپنے علاقہ میں کرایہ داروں پر گہری نظر رکھیں، ڈی ایس پی چکوال

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) ڈی ایس پی صدر کاظم علی نقوی نے کہا ہے کہ شہر بھر کے کونسلر اپنے اپنے علاقہ میں کرایہ داروں پر گہری نظر رکھیںاور کسی بھی مشکوک شخص کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کو فوری اطلاع کریں۔وہ تھانہ سٹی میں میونسپل کمیٹی چکوال کے 47کونسلروں کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی چوہدری فیصل منظور بھی موجود تھے۔ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ منتخب کونسلر اپنی قومی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے مقامی پولیس سے بھر پور تعاون کریں۔اور سرکل کے تمام تھانوں میں تفتیش میرٹ پر ہوگی۔اور کسی قسم کا کوئی دبائو قبول نہیں کیا جائیگا۔چیئرمین میونسپل کمیٹی چکوال چوہدری سجاد احمد خان نے کہا کہ تمام کونسلر بتدریج احسن اپنی اپنی وارڈوں میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ کسی بھی کونسلر کا تھانہ میں عزت وقار مجروح نہ ہو۔کوئی بھی کونسلر ناجائز کام لے کر تھانے میں نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ کونسلروں کی تصدیق کو اہمیت دی جائے۔اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ایس ایچ او فیصل منظور نے کہا کہ شہر میں گشت کا نظام موثر ہے۔مگر منتخب کونسلر پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی اپنی وارڈ میں مشکوک اشخاص پر کھڑی نگاہ رکھیں۔

اور کرائے پر لگے ہوئے مکانوں کے مالکان کو یہ ترغیب دیں کہ وہ آپ کی وسادت سے کرائے دار کی اطلاع تھانے میں رجسٹرڈ کرائے۔چیئرمین چوہدری سجاد احمد خان نے مزید کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ اگر دربار پیر بخاری پر منشیات فروشی کی اطلاع پولیس کو دی جائے تو اطلاع کنندہ سے پہلے منشیات فروشوں کی دھمکیاں آنا شروع ہو جاتی ہے۔تمام کونسلر نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو یقین دلایا کہ وہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔مگر پولیس کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ منتخب نمائندوں کے جائز کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :