معاشرے میںاستحصال اور امتیازی سلوک سے متعلق خواتین کو آگاہی دینا نہایت ضروری ہے، تاکہ انہیں تحفظ کا احساس دلاکر ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے، عورت ماں، بیٹی ، بہن اور بیوی جیسے مقدس رشتوں کا بندھن ہے اسلام میں بھی خواتین کے حقوق بڑے واضح ہیں

گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا لیڈیز فنڈ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:49

معاشرے میںاستحصال اور امتیازی سلوک سے متعلق خواتین کو آگاہی دینا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشرے میںاستحصال اور امتیازی سلوک سے متعلق خواتین کو آگاہی دینا نہایت ضروری ہے، تاکہ انہیں تحفظ کا احساس دلاکر ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے، عورت ماں، بیٹی ، بہن اور بیوی جیسے مقدس رشتوں کا بندھن ہے اسلام میں بھی خواتین کے حقوق بڑے واضح ہیں،وہ ہفتہ کو گورنر ہائوس میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے لیڈیز فنڈ ایوارڈ تقریب سے خطاب کررہے تھے، تقریب کا اہتمام دائود گلوبل فائونڈیشن نے کیا تھا خواتین کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھیی، گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق اور غربت کے خاتمہ کے لئے روزگار جیسے مسائل کو اجاگر کرنا بھی اشد ضروری ہے، معاشی ترقی میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے خواتین کو حقوق فراہم کرنا ہر حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ معاشرہ میں ذمہ دار فرد کی حیثیت سے اپنی زندگی گذار سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے خواتین کو ہر شعبہ میں خواتین کو نمائندگی فراہم کی جارہی، تاکہ ملک معاشی طور پر مزید مستحکم ہوسکے ، خواتین کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لئے خصوصی کا وشیں بروئے کار لارہے ہیں۔ ہمارے معاشرہ میںخواتین کی بڑی تعداد آج بھی نا خواندہ ہیںاس ضمن میں بھی مربوط اور منظم کوششوں کی ضرورت ہے۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں فروغ پانے والے عدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈیز فنڈ کی جانب سے محنت سے معاشرہ میں اپنا منفرد مقام بنانے والی خواتین جنھوں نے معاشی ترقی ، ٹیکنالوجی ، انڈسٹری ، میڈیا ، تعلیم ، قانون ، فیشن اور مقامی صنعت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں کو ایوارڈ دیا جانا خوش آئند ہے، ان خواتین کو سامنے رکھتے ہوئے معاشرہ کی دیگر خواتین کو بھی چاہئے کہ وہ سخت محنت کرکے آگے بڑھیں، اس موقع پر دائود گلوبل فائویشن کی صدر تارا عزرا دائود نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :