انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کی ضمانت منظور کر لی

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنمائ سلیم شہزاد کی ضمانت منظور کرلی ہے،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال دہشتگردوں کے علاج معالجے کے کیس کی سماعت ہفتہ کو ہوئی،ایم کیو ایم کے رہنماء سلیم شہزاد نے ضمانت کی درخواست دی جس پر عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی،تاہم عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء سلیم شہزاد کا برطانوی پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا،عدالت کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے،عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں سلیم شہزاد نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ فاروق ستار والے کیوں مجھے اپنا تسلیم نہیں کررہے ،جبکہ میں22 اگست کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا ،انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی سے بھی پرانے مراسم ہیں ان سے نظریات کا اختلافا ہے ،لیکن ذاتی جھگڑا نہیں،واضح رہے کہ دہشتگردوں کے علاج معالجے کیس میں ڈاکٹڑ عاصم ،وسیم اختر،رؤف صدیقی ،انیس قائمخانی ،قادر پٹیل اور عثمان معظم کی پہلے ہی ضمانت ہوچکی ہے۔