اوتھل،ریاضی اور سائنس کی تعلیم کی بہتری کیلئے روڈ میپ جاری کرنے کی تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:40

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) پاکستان میں تعلیمی بہتری کے لیے کوشاں ادارے الف اعلان کی طرف سے ملک کے تمام تر صوبائی دارلحکومتوں میں ریاضی اور سائنس کی تعلیم کی بہتری کے لیے روڈ میپ جاری کرنے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد ،کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں الف ااعلان کی طرف سے کہاگیاہے کہ پاکستان بھرکے اسکولوںمیں بلخصوص سرکاری اسکولوں میںریاضی اور سائنس سیکھنے کا معیار ناقابل برداشت حد تک پست ہوچکا ہے ،یہ صورتحال ملک کے معاشی ترقی کے لیے ایک واضح مسئلہ ہے جس کی جڑیںکافی گہری جن کے اثرات کافی دور رس ہیں تعلیم کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم الف اعلان کے مطابق نیشنل ایجوکیشن اسسمنٹ سٹم این ای اے ایس کے تحت 2014 میں ہونے والے امتحانی نتائج میں آٹھویں جماعت کے بچوں کا ریاضی میں اوسط ایک ہزار میں سے صرف 461 تھا ،جب کے اس سال میں چوتھی جماعت کے بچوں کے امتحانات میں ریاضی کا اسکورایک ہزار میں سے 433 تھا رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مڈل اسکول میں تعلیمی معیار کو چانچنے کے لیے نیشنل ایجوکیشن اسسمنٹ سٹم کے علاوہ کوئی ادارہ موجود نہیں جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو مناسب معیار کی ریاضی اور سائنس کی تعلیم فراہم نہیں کررہاہے جس کی بڑی وجہ حکومتی سطح پر سائنس اور ریاضی کی تعلیم کی بہتری کے لیے عدم اقدامات اور عدم دلچسپی ہے اور ملک بھر میں بچوں کو فراہم کیا جانے والے تدریسی مواد اور بچوںکی سیکھنے کی صلاحیتوں کو معلوم کرنے اور جانچ پڑتال کرنے کا سسٹم انتہائی پست ہے ، اساتذا کی بھرتی کا شفاف عمل ایک بہترین اقدام ہے مگر چھوٹا عمل ہے ،تقریب میں بتایا گیاہے کہ ملک میں سائنس اور ریاضی کی تعلیم کی بہتری کے لیے پاکستان لائنس برائے سائنس اور میتھ تشکیل دیا گیاہے جس میں شامل ادارے ملک میں ریاضی اور سائنس سے جڑے مسائل کو ہائی لایٹ کررہے ہیں اور اس مضامین سے جڑے ہوئے مسائل سے نمٹ رہے ہیں ،تقریب میں ریاضی اور سائنس کی ترقی کے تحقیق کی گئی رپورٹ کے مختلف حصوں کے بارے میں بتایا گیا جس میں کہاگیاہے کہ اس رپورٹ میں سائنس اور ریاضی کی تعلیم کی بہتری کے لیے ان تجاویز اور سفارشات کا خلاصہ ہیں جس کے ذریعے ہم پاکستان میں سائنس اور ریاصی کی تعلیم کا معیار بہتر کرسکتے ہیں تقریب میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں سائنس اور ریاضی کی تعلیم کے فروغ کے سماجی اداروں اور تعلیمی تنظیموں کو اہم کرادار ادا کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت فوری طور پر تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے اور تعلیم سے منسلک مسائل کو حل کرے۔

متعلقہ عنوان :