مہمند ایجنسی امبار پائی خودکش دھماکے میں شہید مسجد کی دوبارہ تعمیر

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:37

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) مہمند ایجنسی امبار پائی خودکش دھماکے میں شہید مسجد دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ گزشتہ سال ستمبر میں نماز جمعہ کے دوران پائی خان مسجد خودکش دھماکے میں 36افراد شہید ہوگئے تھے۔ آرمی کے انجنیئرنگ کور نے بلڈنگ تعمیر کرکے سولر سسٹم، واٹر سسٹم کی تنصیب مکمل کی۔ انجینئرنگ کور کے کرنل حامد انور اور ایف سی لیفٹننٹ کرنل محمود نے نماز جمعہ ادا کر کے افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل امبار کے علاقہ پائی خان میں گزشتہ سال ستمبر کے خودکش دھماکے سے متاثرہ مسجد پائی خان کو دوبارہ تعمیرکرکے افتتاح کر دیا گیا۔ اس دھماکے میں 36مقامی لوگ شہید ہوئے تھے۔ تعزیت کے لئے گورنر اور کور کمانڈر نے علاقے کے دورے کے دوران کچے مسجد کو دوبارہ پختہ بنانے اور عسکریت پسندی کے دوران پہلے سے تباہ شدہ سکول کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

پاک فوج انجینئرنگ کور نے پختہ بلڈنگ کی تعمیر ، واٹر اور سولر سسٹم کا کم فروری کے وسط میں مکمل کرلیاتھا۔ جمعہ کے روز آرمی انجینئرنگ کور کے کرنل حامد انور اور ایف سی سوات سکائوٹس کے ونگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل طارق محمود نے وہاں جاکر مقامی لوگوں کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرکے افتتاح کیا اور مسجد کی چابیاں مقامی لوگوں کے حوالے کر دئیے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ پائی خان سکول پر کام تیزی سے جاری ہے اس کی تعمیر بھی جلد مکمل کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :