بونیر‘ کلپانی بونیر دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستگی ختم کر کے درجنوں خاندانوں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:37

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) کلپانی بونیر میں پی ٹی آئی ،اے این پی ،جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے درجنوں خاندانوں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ،قومی وطن پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور حقوق کی فراہمی ہے ،سیاست میں شرافت اور شائستگی پر یقین رکھتے ہیں ،حقوق کے حصول کیلئے عوام آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے قیادت میں متحدہوکر ان کے ویژن کا ساتھ دیں ،آئندہ انتخابات میں صوبہ گیرکامیابی حاصل کریں گے ،پنجاب میں پختونوں کے ساتھ دہشت گردی کے آڑ میں ناروا سلوک بند نہیں کیاگیا تو آفتاب شیر پاؤ کے اشارے پر سڑکوں پر نکل کر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا عمل خوش آئند ہے مگر پانچ سال معیاد بہت زیادہ ہے ،صوبائی چیئرمین وطن پال یوتھ قیصر خان کا شمولیتی اجتماع سے خطاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بونیر کے مرکزی علاقہ کلپانی میں صاحبزادہ ،شیرامان ،محمد نبی نے پی ٹی آئی ،گلزادہ ،حبیط شاہ اے این پی سے ،محمد زرین ،ایوب شاہ نے جماعت اسلامی سے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا اس سلسلے میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وطن پال یوتھ کے صوبائی چیئرمین قیصرخان نے کہاکہ عوام کا مختلف پارٹیوں سے مایوس ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ،کیو ڈبلیو پی کو ضلع بھر کی سب سے بڑی سیاسی قوت بناکر تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت پنجاب حکومت پختونوں کو اپنی سرزمین پر تنگ کررہے ہیں جبکہ آفتاب احمد خان اور قومی وطن پارٹی کے علاوہ کوئی بھی لیڈر پختونوں کے ساتھ اظہار ہمدردی نہیں کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کی خاموشی معنی خیز ہے ،صوبائی چیئرمین نے کہاکہ صوبہ بھر کے عوام کے امیدیں آفتاب احمد خان اور سکندر خان شیرپاؤ کی قیادت سے وابستہ ہے اور آنے والے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے آفتاب احمد خان اور سکندرخان شیرپاؤ کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :