’’صوبے میں میرٹ کے حکمرانی یقینی بنانے پر شہبازشریف شاباش کے مستحق ہیں‘‘

جو شاندار کام پنجاب میں ہورہے ہیں دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے ،وزیراعظم

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:32

’’صوبے میں میرٹ کے حکمرانی یقینی بنانے پر شہبازشریف شاباش کے مستحق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس نظام میں ڈیجیٹل سسٹم کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس نظام میں بہتری لانے کامنصوبے پرعملدر آمد کے حوالے سے میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف انتہائی محنت کے ساتھ کام کررہے ہیں اورپنجاب پولیس میں بہت بہتری آئی ہے اوریہ ماضی کے مقابلے میں بدل چکی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے میں میرٹ کے حکمرانی یقینی بنانے اور پولیس میں میرٹ پر بھرتیوں کے حوالے سے شاندار کام کیا ہے جس پر وہ شاباش کے مستحق ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ جو شاندار کام پنجاب میں ہورہے ہیں دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے پی ایس ایل کا فائنل میچ کامیابی سے کراکر شاندار کام کیا ہے جس پر تمام متعلقہ محکمے اورادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اگرچہ اس حوالے سے مخالفتوں کا بھی سامنا رہا جس کی جانب شہبازشریف نے اشارہ کردیا ہے لیکن اس کے باوجودقوم کے اتحاد سے فائنل میچ ایک کامیاب ایونٹ بنا۔

متعلقہ عنوان :