ایرانی حدود سے پاکستان میں 10راکٹ فائر ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:08

ایرانی حدود سے پاکستان میں 10راکٹ فائر ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) ایرانی حدود سے پاکستان میں 10راکٹ فائر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے علاقے کچاؤ میںایرانی حدود سے 10راکٹ فائر کئے گئے جو مختلف علاقوں میں زوردار دھماکے سے پھٹ گئے دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا خوش قسمتی سے راکٹ ویرانے میں گرنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اسسٹنٹ کمشنر تفتان مہر اللہ بادینی کے مطابق واقعہ پر ایرانی سرحدی فورسز کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :