میاں چنوں،کریانہ سٹور میں رات گئے دھماکہ ، قیمتی سامان جل کر راکھ

سیمپل لے لیے ہیں بہت جلد رزلٹ سامنے آ جائے گا ، کمانڈر بم ڈسپوزل ٹیم خانیوال

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:08

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) کریانہ سٹور میں رات گئے دھماکہ ، قیمتی سامان جل کر راکھ ، چھت اور شٹر اکھڑ کردورجاگرے علاقہ میں خوف وہراس ،آئے روز وارداتیں ، پولیس کی رسمی کارروائی ، تاجروں اور معززین کاکارراوائی اور پولیس چوکی یا ناکے کا مطالبہ ، نفری اور گاڑیاں نہیں ایس ایچ او ، سینپل لیے ہیں رزلٹ جلد سامنے آئے گا بم ڈسپوزل کمانڈر ، تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے مشہور تھانہ چھب کلاں کے علاقہ اڈا پل 59 پندرہ ایل پر رات گئے خان کریا نہ سٹور میںدھماکہ سے دوکان کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا چھت اور شٹر اکھٹر کر تقریبا پندرہ فٹ دور جا گرے دھماکے کی آواز آس پاس کے چکوک میں بھی سنائی دی تھانہ چھب کلاں پولیس کے ایس آئی عارف خان اور اہلکار اطلاع کے باوجود تین گھنٹے دیر سے پہنچے اور رسمی کارروائی ڈال کر ٹال مٹول کرتے ہوئے واپس چلے گئے جبکہ دوکان کے مالک باقر علی کے مطابق اطلاع پر بم ڈسپوزل ٹیم اور سپیشل برانچ ٹیم خانیوال نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوکان میں موجود مختلف اشیا کے سینپل لیے اور تحقیقات کی دوکان کے مالک باقر علی ، اڈا پل 59پندرہ ایل کے تاجروں اور علاقہ معززین نے بتایا کہ دھماکے سے پورے علاقہ کے لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہیں یہاں پر پولیس چوکی یا ناکہ نہ ہونے سے آئے روز اس قسم کے دھماکے ، چوریاں اورڈکیتی جیسی وارداتوں کے علاوہ منشیات فروشی کا دھندہ بھی سرعام ہوتا ہے تھانہ چھب کلاں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اڈا پل 59 پندرہ ایل پر پولیس چوکی یا ناکہ کا بندوبست کیا جائے تاکہ اس علاقہ میں امن کی فزا قائم ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اس بارے میں تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او نجف عباس سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ تھانہ میں نفری اور گاڑیاں کم ہیں جگہ جگہ ناکے نہیں لگ سکتے دھماکہ دوکان میں دو نمبر سامان کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ بم ڈسپوزل ٹیم خانیوال کے کمانڈر محمد شاہد شہباز نے صحافیوں کو بتایا کہ سیمپل لے لیے ہیں بہت جلد رزلٹ سامنے آ جائے گا ۔