کرم ایجنسی جرگہ کے دوران فائرنگ ،دو قبائلی سردار جابحق ،5 افراد زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کردیا گیا

پولیٹیکل حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:05

کرم ایجنسی جرگہ کے دوران فائرنگ ،دو قبائلی سردار جابحق ،5 افراد زخمی ..
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) کرم ایجنسی کے علاقہ وسطی کرم میں جرگہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو قبائلی سردار جابحق 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کوصدہ ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ تاغومیں اراضی کے تنازع پر فریقین کے مابین جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران فریقین کے مابین اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو قبائلی سردار جرگہ ممبرملک حاجی خیال علی شیرزئی اور ملک ارباب خونی خیل موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ وارث خان اور پیوگل سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال صدہ منتقل کردیا گیا جہاں پر انکوطبی امداد دی جارہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیٹکل حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :