نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی ، 05ملزمان گرفتار

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:05

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی ، 05ملزمان گرفتار
راولپنڈی۔11مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قائد اعظم کالونی کے علاقہ سے دوران سرچ آپریشن محمد اویس کے گھر سے ایک عدد رپیٹر 12بور معہ 78روند ، 01عدد پستول 30بور معہ 57روند ، پستول 9-MMکے 174روند ، 01عدد ریوالور 32بور معہ 02روند ، 12روند 222، 03خول روند چلیدہ اینٹی ائیرکرافٹ گن ، 01عدد چاقو برآمد کر لیا ۔ تھانہ ویسٹریج پولیس نے مالک مکان ظہور ، کرایہ دار زاہد علی ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غلام رسول اور علی رضا کے خلاف کرایہ داری آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔