پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی ، 06ملزمان گرفتار

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:05

پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی ، 06ملزمان گرفتار
راولپنڈی۔11مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء)راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 142پتنگیں معہ 13ڈوریں برآمد کرلیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے بلال اور وحید سے 35پتنگیں معہ 04ڈوریں ، اخلاق سے 07پتنگیں معہ 02ڈوریں ، سیف علی سے 09پتنگیں معہ 02ڈوریں ، حسن رضاسے 01پتنگ معہ 01ڈور ، تھانہ وارث خان پولیس نے شاہد سے 35پتنگیں معہ 01ڈور ، عامر سے 55پتنگیں معہ 03ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔