فکس اٹ ہر ضلع کی یونین کونسل میں دو ماہ تک کام کرکے شہری مسائل کو حل کرکے دکھائے گی، عالمگیر خان

میئر کراچی اپنے اختیارات کے حصول کے لئے وزیر اعلی ہائوس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں ہم ان کا ساتھ دیں گے،سربراہ فکس اٹ

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) فکس اٹ کے سربراہ عالمگیر خان نے اعلان کیا ہے کہ میئر کراچی کے سو دن میں شہری مسائل کے حل میں ناکامی کے بعد فکس اٹ ہر ضلع کی یونین کونسل میں دو ماہ تک کام کرکے شہری مسائل کو حل کرکے دکھائے گی، میئر کراچی اپنے اختیارات کے حصول کے لئے وزیر اعلی ہائوس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں ہم ان کا ساتھ دیں گے ، ان خیالات کا اظلہار انھوں نے ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کے ہمراہ فکس اٹ سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

عالمگیر خان نے کہا کہ کراچی کے شہری مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلی سندھ، اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو تسلیاں اور وعدے تو بہت کئے گئے لیکن عملی طور پر کسی نے بھی کچھ نہیں کیا، ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ میئر کراچی وسیم اختر کے پاس اختیارات اور وسائل نہیں سندھ حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کے تمام اختیارات اور وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے ، لیکن میئر کراچی اور ان کی جماعت نے اختیارات حاصل کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا،انھوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی، شوکت خانم، اور رمضان چھیپا کے پاس بھی اختیارات اور وسائل نہیں تھے لیکن ان لوگوں نے عوام کی مدد سے عوامی مسائل کو حل کیا اور بہت اچھے انداز میں فلاحی کام کئے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہماراسیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ یہ کراچی کے شہری مسائل سب کو اجتماعی مسئلہ ہے اس کے حل کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم میئر کراچی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں وہ کراچی کے منتخب میئر ہیں لیکن وہ کراچی کے بلدیاتی مسائل کے حل میں ناکام ہوئے ہیں،ہم ایک سال سے ان اختیارات کے لئے لڑ رہے ہیں لیکن اس سلسلے میں میئر کراچی کو بھی باہر آنا ہوگا۔انھوں نے چند یوسیز کے مسئلے کو حل کرنے کی بات کی تھی لیکن وہ اس میں بھی ناکام ہوئے ہیں، اور انھیں معلوم ہونا چاہئے کہ وہ چند یوسیز کے میئر نہیں پورے کراچی کے میئر ہیںل۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے شہر میں ڈھکن لگانے کا کام شروع کیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہمارے ہمیں پہلے ایک ٹریکٹر ہمیں عقیل کریم ڈیڈھی نے دیا تھا جب ہمیں شہر سے کوڑا ہٹانے کے لئے دوسرے ٹریکٹر کی ضرورت پڑی تو ہم نے کلفٹن کے علاقے میں عبدالستار ایدھی کی طرح دس روز میں بھیک جمع کی اور دس روز میں گیارہ لاکھ روپے جمع کرکے دوسرا ٹریکٹر خرید لیا ہے، یہ بات ہم اس لئے بتا رہے ہیں کہ جب ہم یہ کام کرسکتے ہیں تو میئر کراچی یہ کام کیوں نہیں کرسکتے۔اس کی؛ علاوہ ہم شہر میں پودے لگانے، اور اسپرے کرنے کا کام بھی کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی حکومتوں کی آپس کی لڑائی میں کراچی کے شہریوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، کراچی کے شہری سخت اذیت میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :