پاکستان ریلویز آئی ٹی سلوشنز کیلئے تمام اداروں کو یکساں مواقع فراہم کرے گا،خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 11 مارچ 2017 20:54

پاکستان ریلویز آئی ٹی سلوشنز کیلئے تمام اداروں کو یکساں مواقع فراہم ..
لاہور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے آنے والے چند برسوں میں ایک نئی اور جدیدریلوے میں تبدیل ہو کر پاکستانیوں کی خدمت کے لیے دستیاب ہوگی، پاکستان ریلویز آئی ٹی سلوشنز کے لیے تمام اداروں کو یکساں مواقع فراہم کرے گاجس کے تحت ٹکٹوں کی آئی ٹی سلوشن کے ذریعے ریلوے اسٹیشنوں سے خریداری، ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کی فراہمی، ریلوے ملازمین کو جدید ذرائع کے ذریعے تنخواہوں اور پنشن کی فراہمی سمیت دیگر امور میںجدت لائی جائے گی۔

وہ ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں ٹیلی نار پاکستان کے صدر اور سی ای او علی ریاض چوہدری کی قیادت میں کمپنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے پاکستان ریلویز میں آئی ٹی سلوشنز کے لیے خدمات پیش کیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان ریلویز کے مسافروں کی تعداد 5کروڑسے بڑھ چکی اورہم اپنے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کوبھی برانڈنگ کے لیے پیش کریں گے۔

سی ای او ٹیلی نار نے وزیر ریلوے کو بتایا کے ملک بھر میں 75ہزار آئوٹ لیٹس ریلوے کے ملازمین اور مسافروں کو سہولتیںاورآسانیاں فراہم کرسکتے ہیں۔ ملاقات میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدجاوید انور نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو آئی ٹی سلوشنز پر کام کرکے اپنی تجاویز دے گی ملاقات میں مشیر ریلویز انجم پرویز ، ممبر فنانس غلام مصطفی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :