شیل پاکستان لمیٹڈ نے 6,764ملین روپے بعد از ٹیکس ریکارڈمنافع کا اعلان کردیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 20:54

شیل پاکستان لمیٹڈ نے 6,764ملین روپے بعد از ٹیکس ریکارڈمنافع کا اعلان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2016 کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق شیل پاکستان کو6,764ملین روپے کابعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا اور 28روپے فی حصص کے حساب سے خالص منافع ہوا جو 6روپے عبوری منافع منقسمہ کے علاوہ ہے۔ شیل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جواد چیمہ نے کہا،’’یہ سال شیل پاکستان کیلئے مالیاتی کارکردگی اور اپنے صارفین کو قابل قدر خدمات پیش کرنے کے لحاظ سے یادگار رہا ہے اورہم نے 6.7 ارب روپے کا ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ گنا اور دو دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔

‘‘اس سال ہم نے پاکستانی صارفین کیلئے شیل -وی پاور کے نام سے عالمی معیار کا فیول پیش کیاتھا۔

(جاری ہے)

یہ حکومت پاکستان کی جانب سے مارکیٹ میں پریمیم فیول پر سے پابندیاں ہٹانے کے فیصلے اور OMC کو صارفین کیلئے پروڈکٹس کی پیشکشوں اور انتخاب میں اضافہ کرنے کی اجازت دینے کے بعد ہی ممکن ہوا ہے۔کارکردگی میں مسلسل بہتری کیلئے ضروری ہے ایک ساز گار ماحول پیدا کیا جائے اور ہم اس شعبے میںانفراسٹرکچر اور پالیسی میں مزید بہتری لانے کیلئے حکومت کی سپورٹ کے منتظر ہیںجو ہمارے اور دیگرکمپنیوں کیلئے پاکستان میں توانائی کا مستقبل بنانے میں بہتر کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :