فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے چھاپے ،57 ہوٹلوں، بیکریوں کو وارننگ ،4 کو جرمانے

ہفتہ 11 مارچ 2017 20:47

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے چھاپے ،57 ہوٹلوں، بیکریوں کو وارننگ ،4 کو جرمانے
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے قلعہ دیدار سنگھ میں واقع کشمیر سویٹس کو حشرات الارض کی کثرت اور اشیاء خوردونوش ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بناپر 5000 روپے جرمانہ کیا ۔جبکہ وزیرآباد ٹاؤن میں واقع رواج میرج ہال ،چکن کرنچ ،عمر میرج ہال، روئل میرج ،پکوان نگر،الشہزاد ہوٹل،چناب سموسہ پکوڑا شاپ،خان برگر پوائنٹ، الواجد تکہ شاپ،میاں جی ناشتہ ہاؤس،شکیل ناشتہ پوائنٹ،پٹھان نان شاپ،بہار علی پشاوری نان شاپ،بسم اللہ چکن بیف مٹن فش شاپ،طارق سویٹس ہاؤس ، اور قلعہ دیدار سنگھ میں واقع شریف ہوٹل،فائن بیکرز، ولید فوڈ پوائنٹ ، علی رضا پولٹری، ٹکا ٹک چانپ پوائنٹ، شیلٹن بیکرز، نیو طباق فش ،علی پکوڑا شاپ، کرامت سویٹس اورحافظ ملک شاپ کو نوٹسز جاری کیے گئے ۔

(جاری ہے)

مزید کاروائی کرتے ہوئے سیٹھ ھادی چکن پوائنٹ اور مہران پولٹری قلعہ دیدار سنگھ کو صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بناپرفی کس 1000روپے جرمانہ کیا گیا۔جبکہ ایچ ایف سی حافظ آباد روڈ کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے کی بناپر 7000 روپے جرمانہ کیا گیا۔گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اروپ ٹاؤن میں واقع الغنی سری پائے ، علی ہوٹل، چشتی صابری مرغ چنے،عامر مرغ چنے،، المعراج بیکرز،شاہد ملک شاپ،عمران سویٹس،فریش جوس کارنر،جامی واٹر، مدنی ہوٹل،مدینہ ملک شاپ،المدینہ ہوٹل،بابر سویٹس،، اور کھیالی شاہ پور میں واقع کراؤن سٹی ، پائل میرج ہال، شہنائی پیلس ، بیسٹ ان ہوٹل، شہنشاہ ہوٹل، ایم۔

ڈی پیلس،سٹی میرج ہال، شادمان میرج ہال، سلطان فورٹ، میرین ہوٹل، تاج مارکی، النور میرج ہال، المعراج میرج ہال اور الجنت سویٹس کو صفائی کے انتظاما ت بہتر کرنے کے احکامات اور نوٹسزجاری کیے گئے۔مزید وزیرآباد ٹاؤن میں واقع سیلمان سویٹس، انور ہوٹل، محمود ٹی سٹال،لجپال ہوٹل اور بٹ ٹی سٹال کو نوٹسز جاری کیے گئے۔