حکمراں آٹھ سال تک کراچی کے لئے کچھ نہ کرسکے۔ ہم شہر کے تمام علاقوں پر یکساں توجہ دے رہے ہیں،وسیم اختر

ہفتہ 11 مارچ 2017 20:47

حکمراں آٹھ سال تک کراچی کے لئے کچھ نہ کرسکے۔ ہم شہر کے تمام علاقوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمراں آٹھ سال تک کراچی کے لئے کچھ نہ کرسکے۔ ہم شہر کے تمام علاقوں پر یکساں توجہ دے رہے ہیں، ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں سیوریج اور پانی کی لائنوں کو تبدیل کرائیں گے،سرجانی ٹاؤن میں پانی کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔ لائنزایریا آکر دیکھیں شہری کس طرح زندگی گزار رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ضلع غربی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ میئر کراچی نے ضلع غربی میں رنچھوڑ لائن ، گارڈن ایسٹ ، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی میں سڑکوں کا افتتاح اوررام سوامی میں سیلانی ویلفیئر کے زیر اہتمام آر او پلانٹ کا افتتاح کیا جبکہ ماں اور بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ بھی کیا، انہو ںنے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مزید آر او پلانٹ لگائے جائیں گے ،اورنگی ٹاؤن اور سرجانی کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، بعدازیں لائنز ایریا کے دورے کے موقع پر میئرکراچی وسیم اختر نے لائنز ایریا میں بننے والے پارک کا معائنہ کیا اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ لائنز ایریا سے تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کردیا ہے، یوسی 11 لائنز ایریا میں ڈسپنسری اور گورنمنٹ اسکول قائم کیا جائے گا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے دکانداروں سے کہاکہ وہ اپنا کچرا بیگ میں ڈال کر دکان کے سامنے رکھ دیں تاکہ وہاں سے عملہ اٹھا لے۔ انہوں نے کہاکہ لائنزایریا میں دو نئے پارکس تعمیر کئے جائیں گے جنہیں دو ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :