فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائی، ہوٹل اور بیکری سیل

لاہور کے مختلف علاقوں میں ناقص انتظامات پر تین ہوٹلوں،بیکریو ںکو بھاری جرمانے ، 14 کو وارننگ جاری فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ڈی جی نور الامین مینگل کی سربراہی میں راولپنڈی میں بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرکے ویئر ہاؤس سیل کردیا راولپنڈی فوڈ سٹریٹ میں واشنگ پاؤڈر سے برتن دھونے پر دو ہوٹل سیل ، بہترین انتظامات پر قصر شیریں کیلئے نقد انعام

ہفتہ 11 مارچ 2017 20:41

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائی، ہوٹل اور بیکری سیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بیکری اور ہوٹل کو سیل،تین کو بھاری جرمانے اور 14 کو بہتری کے احکامات جاری کردیئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران زائد المیعاد اشیاء کے استعمال پر فریسکو سویٹس کا پروڈیکشن یونٹ سیل کردیا اور شہر میں گٹگا سپلائی کرنے والے کراچی پان شاپ کا ویئر ہاؤس سیل کرکے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالا مین مینگل نے واشنگ پاؤڈور برتین دھونے پر دو تکہ شاپ کو سیل کردیا ، ڈی جی نور الامین مینگل نے بہترین صفائی پر قصر شیرین کو پانچ ہزار انعام بھی دیا اور کہاکہ فوڈ ایکٹ پر عملدرآمد کرنے والو ںکے لئے انعامات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے صرف سزائیں ہیں - تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے کینال بینگ روڈ پر واقع کیسپین سی(Caspian Sea)کو کیچن میں کاکروچزکی موجودگی،کھلے کوڑا دانوں، اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور برتن کی دھلائی کے لیے لیکویڈ بلیچ استعمال کر نے پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

مزیدکارروائی کرتے ہوئے کرسٹل فائن واٹرپلانٹ کو پراسیسنگ ایریا میں واش روم، انسیکٹ کلر خراب ہونے، واشنگ ایریا اور فلنگ ایریا گندہ ہونے اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صور ت میں 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید پی آئی اے روڈ پر واقع النخل ریسٹورنٹ کو ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے لیے 3دن کا نوٹس جاری کیا۔راوی ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ میں واقع فرائی چکس(Fri-Chicks)ریسٹورنٹ کو نامناسب سٹوریج،کھلے کوڑا دانوں اور اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سی5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ میں واقع پیزہ اینڈ برگرپوئنٹ کو بہتری کے لیے احکامات جاری کے۔عزیز بھٹی اور نشتر ٹائون کی ٹیم نے ہربنس پورہ میں واقع میری ڈان سویٹس اینڈ بیکرز کو گندے فرش، اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، خام مال کی کوئی Traceabilityنہ ہونے،فریزرز میں گندگی، اشیاء کو نیلے کیمیکل والے ڈرموں میں سٹورکرنے، کھلے گندے بدبودارکوڑا دانوںاور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتطامات کی بنا پر سیل کر دیا۔

گلبرگ ٹائون،راوی ٹائون اور داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے جیل روڈ پر واقع جلالی پارک کی کینٹین کو ایکسپائرڈ شوارما، اشیاء پر نامناسب لیبلنگ، کھلے کوڑا دانوں، ٹوٹے فریزرز، صفائی کے ناقص حالات اشیاء خوردونوش کو براہ راست فرش پر رکھنے، اشیاء کی نامناسب سٹوریج اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بناپر سیل کر دیاجلالی پارک کی مین کینٹین کو ناقص انتظامات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید کارروائی کرتے ہوئے کیفے 1947 ہاٹ اینڈ سپائسی اور بگ بائٹ کو بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔ عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دھرم پورہ میں واقع نیو راحت بیکری کو صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔مزید کارروائی کرتے ہوئے مغل پورہ چوک میں واقع صنم پان شاپ، شوکت پان شاپ، ہش تمباکوشاپ کو فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

واہگہ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے الکریم گارڈن میںواقع بسم اللہ ریسٹورنٹ،شیخ عاطف جنرل سٹوراور اشرف ڈیپارٹمینٹل سٹور کوفوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔مزید بند روڈ پر واقع قلندری ہوٹل اینڈ باربی کیو،بسم اللہ پان شاپ،رمضان پان شاپ ،ملک ریسٹورنٹ اور فِدا ٹریڈرز کو فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کے۔

متعلقہ عنوان :