ْٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹر کٹ بار کے وکلا نے فیصل آباد ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی حمایت میں ہڑتال

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:54

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹر کٹ بار کے وکلا نے فیصل آباد ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی حمایت میں ہڑتال کی ،وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے سائلین کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ارشاد کا کہنا تھا کہ یہ وکلا کا درینہ مسئلہ ہے اس کو جلد سے جلد حل کیا جائے ۔فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بینچ بننے سے سائلین کو فائدہ ہوگا ،جو لاہور ہائی کورٹ میں جاتے ہیں ان کو نزدیک سہولت فراہم ہو سکے گی ۔صدر بار کا کہناتھا کہ اگر فیصل آباد بار کی جانب سے ہڑتال کی کال میں اضافہ کیا جاتا ہے تو ٹوبہ بار بھرپور ساتھ دیگا ۔ہڑتال کی وجہ سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :