بہاولپور، کراچی سے لاہور پیدل سفر کرنے والے سلیم گلزار بوبی انکل بہاول پورپہنچنے

سلام پاکستان واک کا مقصد دنیا کو بتانا ہے، پاکستانی قوم پرامن اور پیار کرنے والی قوم ہے

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:54

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) کراچی سے لاہور پیدل سفر کرنے والے 52 سالہ سلیم گلزار المعروف بوبی انکل نے بہاول پورپہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ'' سلام پاکستان '' واک کرنے کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ پاکستانی قوم ایک پرامن اور پیار کرنے والی قوم ہے انہوں نے کہا کہ میں کراچی سے 5 فروری کو کراچی پریس کلب سے روانہ ہوا تھااور اپنے سفر کا اختتام لاہور پریس کلب پر کرونگا ، روزانہ 26 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کرتا ہوں اور پاکستان میں پیدل سفر کرنے کا ریکارڈ بھی بنانا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس تمام سفر کے اخراجات میرے دوست مل کر برداشت کر رہے ہیں لاہور پہنچ کر میں پاکستان کے بزنس آئی کون ملک ریاض اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کا خواہشمند ہوں انہوں نے کہا کہ کراچی سے بہاول پور تک راستے میں لوگوں نے مجھے بہت محبت اور پیار دیا جس پر میں پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں

متعلقہ عنوان :