بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی زرعی کالج زراعت کی تحقیق میں اہمیت کا حامل ہے، انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمن

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:54

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے گزشتہ دو برسوں میں زرعی کالج میں معیارِ تعلیم میں اضافے اور سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ حال ہی میں انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمن نے سات برسوں سے زیر التواء یونیورسٹی زرعی کالج کی شان دار عمارت کا گزشتہ دنوں افتتاح کیااور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زرعی کالج کو زراعت کی تحقیق میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چولستان میں زراعت کے فروغ کے لیے اس کالج کی اہمیت کا برملا اظہار کیا۔دریں اثناء قومی ایگری کلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیااور کالج آف ایگری کلچر کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وفد کے سربراہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے اورکونسل کے سیکرٹری نصیر عالم تھے ۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل کی سربراہی میں تمام ایگری کلچر شعبوں کے چیئرمینوں اور ہیڈز نے وفد کے ارکان کو بریفنگ دی۔