خوش حال پاکستان کے قیام کے لئے عوام کو 2018 کے میں جماعت اسلامی کا بھر پور ساتھ دیناہو گا، لیاقت بلوچ

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:51

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سابق امیر جما عت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان محمد یار قریشی کی عیادت نائب امیر صوبہ شیخ عثمان فاروق، سابق امیر ضلع حافظ خالد روف، جاوید بلوچ کے ہمراہ تھے اس موقع پر موجود احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وطن عزیز ایک نازک دور سے گزر رہا ہے کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی جبکہ ہمارے حکمرانوں کے نام پانامہ لیکس کی زینت بنے ہوئے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کرپشن کو دیس نکالا دینے کے لئے کرپشن فری پاکستان تحریک چلا رکھی ہے خوش حال پاکستان کے قیام کے لئے عوام کو 2018 کے میں جماعت اسلامی کا بھر پور ساتھ دیناہو گاجماعت اسلامی کے پاس باصلاحیت اور ایماندار قیادت موجود ہے جو وطن عزیز کوہر قسم کے بحران سے نجات دلا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ ہمارا دشمن ملک بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے اورہماری ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کنٹرول لائین پر غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحدہونا پڑے گااس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفار عابد عبدالسام صابر حکیم عبدالمنان شاکر قریشی ضیاء السلام زاہد ،حاجی لطیف سپل، ڈاکٹر خدابخش قریشی ،الحاج سعید قریشی، اصغر سعید انعام المنان سلمان ساجد قریشی ایڈووکیٹ، حافظ عبیدالحنان، حافظ طلحہ سلیم اور دیگر معززین موجود تھے۔