پشاور زلمی کے اعزاز میں اعشائیہ رواں مہینے کے آخر میںہو گا،اے این پی رہنماء سید عاقل شاہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:48

پشاور زلمی کے اعزاز میں اعشائیہ رواں مہینے کے آخر میںہو گا،اے این پی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) اے این پی کے سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے اعزاز میں اعشائیہ رواں مہینے کے آخر میںہو گا اور میری درخواست پر پشاورزلمی کی ٹیم پشاور کا دورہ کریگی ۔ آنے والا دور اے این پی کا ہو گا ۔ صوبائی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور نفرت کی سیاست کی فروخت کو بند کرنا چاہیے ۔

سی پیک کے منصوبے پر خیبر پختونخوا کے حقوق کو کسی کے حوالے نہیں کرینگے ۔ پی کے فور میں مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے ۔ ان خیالات کا اظہار نوائے کلے میں حاجی محمد دائودکے پارٹی میں شمولیت کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ پی کے فور میں جتنے ترقیاتی کام میرے دو ر میں ہو ئے تھے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

پی کے فور کی پسماندگی ختم کرنے کاکریڈٹ اے این پی کو جاتا ہے اے این پی نے ہمیشہ پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام ہوسکے ۔

اپنے دور حکومت میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کا جال بچھایا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ان تعلیمی اداروں سے لاکھوں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان نکل رہے ہیں جو کہ اس ملک کا سرمایہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کی درخواست پر شناختی کارڈ کامسئلہ جلد حل کیا جائے گا اے این پی عوام کے ساتھ مخلص ہے اور اے این پی کے پاس حقیقی تبدیلی کا فارمولہ موجود ہی