پاناما لیکس کا فیصلہ دھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے ملیا میٹ کر دے گا، راحیلہ یحییٰ منور

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:34

لاہور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ یحیٰی منور نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا فیصلہ دھرناسیاست کو ہمیشہ کیلئے ملیا میٹ کر دے گا۔حکومت کا ایجنڈا امن و ترقی ہے ،قوم کو انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے۔(ن) لیگ کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے، پاکستان انتشار اور افراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان پورے ملک کی فکر چھوڑیں اورکے پی کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں جنہوں نے ان کو ووٹ دیے ہیں۔

قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا رویہ انتہائی غیر پارلیمانی ہے تحریک انصاف نے بے لگام اور جاہل لوگوں کو پرموٹ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ملکی ترقی کے دشمن ان منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑے کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہداری اور اورنج لائن ٹرین کی سب سے زیادہ مخالفت پی ٹی آئی کی طرف سے کی گئی لیکن اس کے باوجود دونوں منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔حکومت اپنی آئینی و قانونی مدت پوری کرے گی ۔2018کے الیکشن سے قبل ملک دہشتگردی اور توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :