اساتذہ سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی نہ ہی کمزور نتیجے پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا

ڈائریکٹر ایجوکیشن مجید خان کاڈپٹی ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 18:59

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء)ڈائریکٹر ایجوکیشن مجید خان نے کہا ہے کہ کسی بھی استاد کیساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی اور نہ ہی کمزور رزلٹ پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔ ہفتہ کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریجن بھر کے کسی بھی استاد سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی اور نہ ہی ہم کمزور رزلٹ پر سمجھوتہ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر لئے گئے اقدامات کے باعث ہمارا تعلیمی نظام بہتر ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے رواں سال سرکاری اداروں میں داخلے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور لوگ ہمارے سکولوں اورتعلیمی نظام پر اعتماد کر رہے ہیں ۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تا کید کی اور زیادہ اوقات میں سکولوں کے دورے کریں تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم کے زیادہ مواقع میسر آئیں اور ساتھ ہی مانٹرینگ کا نظام بھی بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں بھاری تنخواہیں صرف اس لئے دے رہی ہے کہ ہم بچوں کو بہترین تعلیم ،بہترین وسائل اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کریں۔