مالاکنڈ بورڈ کے زیراہتمام میٹرک امتحان 15مارچ سے شروع ہوں گے

85ہزار طلبائ کیلئے 352امتحانی مراکز قائم ،1894سٹاف تعینات

ہفتہ 11 مارچ 2017 18:43

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) مالاکنڈ تعلیمی بورڈ میٹرک امتحان 15مارچ سے شروع ہوگی۔ امتحان میںشریک 85ہزار طلبائ کیلئے 352امتحانی مراکز قائم کردی گئے ہے تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام سال 2017کا میٹرک امتحان 15مارچ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

بی آئی ایس ای مالاکنڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ نعیم اللہ خان کے مطابق چیرمین بی آئی ایس ای مالاکند پروفیسر شوکت علی ، سکرٹری بورد اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر جمیل احمد کی ہدایات کے روشنی میں 15مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک امتحان کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور امسال میٹرک میں کل 85541طلبائ و طالبات کے لئے کل 352امتحانی مراکز قائم کردئے ہیں جن پر کل 1894امتحان سٹاف تعینات کردی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ نعیم اللہ خان نے بتایا کہ جماعت نہم میں کل 43ہزار جبکہ جماعت دہم میں 42ہزار طلبائ امتحان دیں گے جن میں طالبات کی تعداد 25ہزار جبکہ طلبائ کی تعداد 60ہزار ہے۔ انہون نے کہا کہ امسال 139امتحانی مراکز طلبائ جبکہ 87امتحانی مراکز طالبات کے لئے قائم کردی گئی ہے جن میں1528مرد اور366خواتین اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ تمام امتحانی مراکز میں بہتر امتحانی انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔