کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، سابق فراریوں کو ملازمتوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے

سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد ستی کاڈیرہ بگٹی میں سابق فراریوںکو زرعی زمین اور گھروں کی چابیاں دینے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 18:08

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد ستی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، سابق فراریوں کو ملازمتوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی میں سابق فراریوںکو زرعی زمین اور گھروں کی چابیاں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈیئر امجد ستی نے کہا کہ سابق فراریوںکو ملازمتوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیِ قراریوںکو دہشت گردوں کی قرق شدہ زمینیں کاشت کے لئے دی جائیں گی ۔

کس کو بھی امن وامان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان اور سابقفراریوںکو بسانے میں قبائلی معتبرین تعاون کریں ،د ہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔تقریب میں میر جان مسیوری بگٹی، میر عطا کلپر وائس چیئرمین سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔ ( ن م)

متعلقہ عنوان :