وزیراعظم ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کا وژن پر کام کر رہے ہیں ، سرحدی اور قبائلی علاقوں کی ترقی بھی ان کے سیاسی وژن کا حصہ ہے،گورنر سندھ محمد زبیر کی وفاقی وزیر سیفران سے ملاقات میں گفتگو

قبائلی اور سرحدی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، عبدالقادر بلوچ

ہفتہ 11 مارچ 2017 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے ریاستوں او ر سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی جس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، آپریشن ردالفساد اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر سرحد امور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدلاقار بلوچ نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کا وژن پر کام کر رہے ہیں ، سرحدی اور قبائلی علاقوں کی ترقی بھی ان کے سیاسی وژن کا حصہ ہے ۔ اس موقع پر وزیر سرحد امور عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ قبائلی اور سرحدی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ (ن م)