کوہلولیویزکی تمبو میں کارروائی ، تین مفرور ملزمان گرفتار

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:57

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اختر کی خصوصی ہدایت پر لیویز رسالدار تمبو تھانہ محمد ظریف نے کارروئی کرتے ہوئے مفرور ملزمان محمد حسین،دوستیںاور محمد گل کو گرفتار کرلیا ملزمان مقدمہ نمبر 1/7بجرم 34/379میں لیویز فورس کوہلو کو مطلوب تھے،جنہیں لیویز تھانہ منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔