خان ،نواز شریف دہشت گردوںکے نظریاتی ساتھی ہیں ، ہماری قیادت کو پنجاب میں ریاستی سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی، قمر زمان کائرہ

مردم شماری ایک حساس معاملہ ،اسے متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ، حکومت کے پاس سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے وقت ہے‘ بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:38

خان ،نواز شریف دہشت گردوںکے نظریاتی ساتھی ہیں ، ہماری قیادت کو پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ عمران خان اور نواز شریف دہشت گردوںکے نظریاتی ساتھی ہیں ، ہماری قیادت کو پنجاب میں ریاستی سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی، مردم شماری ایک حساس معاملہ ہے اسے متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ، موجودہ حکومت کے پاس سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے وقت ہے۔

بلاول ہائوس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خواتین کے حقوق کی جنگ لڑی ،پارلیمنٹ میں دو ارکان اسمبلی کی لڑائی میں خواتین کیلئے گالم گلوچ افسوسناک ہے اور سیاست میں اس میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سٹیج سے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

(جاری ہے)

مردم شماری ایک حساس معاملہ ہے اسے متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ۔

موجودہ حکومت کے پاس سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے وقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور نواز شریف دہشت گردوں کے نظریاتی ساتھی اور حامی ہیں،پیپلز پارٹی کی کاوشوں کے باعث ملٹری کورٹس کے معاملے پرپیش رفت ہوئی،قانون شہادت اور ملزمان کو وکیلوں تک رسائی پیپلزپارٹی کی تجاویز تھیں،پاکستان میں بننے والی خصوصی عدالتوں پر ہمیشہ پیپلزپارٹی ہی زیر عتاب رہی۔ انہوں نے کہاکہ شوکت بسرا حملہ کیس کی رپورٹ کو فوری سامنے لایا جائے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ وزیر اعظم کو سندھ میں سکیورٹی فراہم کی لیکن ہماری قیادت کو پنجاب میں ریاستی سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔ملتان میں ہونے والے جلسے کیلئے حکومت ہمیں سکیورٹی فراہم کرے۔