کوئٹہ ،قلات سمیت شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں،درجہ حرارت منفی3 سنٹی گریڈ ریکارڈ

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:29

کوئٹہ /قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ قلات سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا قلات میں درجہ حرارت منفی 3سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا گزشتہ دو روز سے صوبے کے شمالی علاقوں کوئٹہ قلات میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہری سردی کی شدت سے بچنے کیلئے سوختنی لکڑی ،کوئلہ جلا کر اپنے آپ اور اہلخانہ کو محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات کررہے ہیں قلات میں درجہ حرارت منفی تین سنٹی گریڈ تک جاپہنچا شدید سردی کے باعث گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے عوامی حلقوں نے گیس انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ گیس پریشر میں کمی کو دور کرکے شہریوں کو وافرمقدارمیں گیس کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو شدید سردی کے موسم میں ان مشکلات سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :