کوئٹہ،قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایک قیدی نے مبینہ طور پرحوالات میں خودکشی کرلی اطلاعات کے مطابق کوہلو میں ملزم لال بخش کو اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں چند روز قبل گرفتارکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے ،پولیس کا کہناہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :