اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کا کشمیر بارے بیان قابل ستائش ہے

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ یوسف نقاش کا خیر مقدمی بیان

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جناب انٹونیو گوٹیرس کے نائب ترجمان کے حالیہ بیان کی سراہنا کی جس میں انہوں نے کہا کہ انٹونیو گوٹیرس بھارت اور پاکستان کے ساتھ کشمیر پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہی-‘‘۔

اخباروں کیلئے جاری بیان میں نقاش نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ موقع فراہم ہوتا ہے کہ وہ اس کا مثبت جواب دے جس کیلئے پاکستان بار بار زور دیتا آرہا ہے۔انہوں نے کہا مذاکرات سے فرار ہونا بھارت کے حق میں بالکل نہیں ہے کیونکہ بات چیت سے ہی مسائل کو پرامن طور حل کیا جاسکتا ہے اور آپسی رساکشی کو ختم کرکے دونوں ممالک کے مابین امن کا ماحول قائم کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نقاش نے کہا کہ یہ ایک زندہ حقیقت ہے کہ کشمیر مسلئہ دونوں ممالک کی آپسی رساکشی کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ برصغیراور جنوبی ایشیا میں امن قائم ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس تنازعے کو لٹکائے رکھنا خطے میں تشدد اور عدم استحکام کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔اس کے برعکس دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے خواب بھی اسی مسلئے کے حل نہ ہونے کی وجہ سے شرمندہ تعبیر نہیں ہوئیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے کشمیر بیان کی سراہنا کرتے ہوئے نقاش نے کہا کہ کشمیر ی عوام عموماً اور یہاں کی مزاحمتی قیادت خصوصاًجناب انٹونیو گوٹیرس کی بیان سے بالکل سہمت ہیں اور اس سلسلے میں اُن کی کی تہہ دل سے سراہنا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمیشہ اس چیز کے متمنی ہیں کہ پرمذاکرات کے ذریعے کشمیر مسلئے کا پرامن حل انسانیت کی خدمت انجام دینے کے مترادف ہے تاکہ جنگ و جدل کو روک کر بھارت، پاکستان اور کشمیری مزاحمتی قیادت ایک میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل نکالے ۔نقاش نے کہا کہ مذاکرات جمہوریت کے اہم فلسفوں میں شامل ہے جو بہت ہی احسن اور پر امن طریقے سے بڑے سے بڑے مسائل حل کرلیتا ہے اور کوئی انسانیت سے عاری شخص ہی مذاکراتی عمل سے فرار ہوسکتا ہے۔