ویناملک اوراسدخٹک کےدرمیان خلع کامعاملہ،پس پردہ حقائق سامنےآگئے

وینااوراسدکےوالدگہرے دوست ہیں،اسدخٹک بزنس مین نہیں بلکہ دبئی میں معمولی ملازم تھا،ویناگرتی ساکھ کوبحال کرنےجبکہ اسدبالی وڈمیں انٹری کیلئےسہاراچاہتےتھے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 مارچ 2017 16:40

ویناملک اوراسدخٹک کےدرمیان خلع کامعاملہ،پس پردہ حقائق سامنےآگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) : معروف اداکارہ ویناملک کی اپنے شوہراسدخٹک سے خلع کے بعدپس پردہ حقائق سامنے آگئے،بعض ذرائع نے اسدخٹک اور ویناملک کی شادی کادعویٰ کیاکہ وینا کے والدنے اپنی بیٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کوبحال کرنے کیلئے اپنے دوست کے بیٹے سے شادی کردی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویناملک کے خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ اسدخٹک دبئی کے بڑے بزنس مین ہیں۔

جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں جس کے تحت اسدخٹک دبئی میں ایک معمولی ملازم تھا۔وینااوراسد کے والد ایک دوسرے کے دوست تھے۔

(جاری ہے)

شادی کے وقت ویناملک کومختلف اسکینڈلزکے باعث سہارادرکارتھا جبکہ اسد خٹک شادی کرکے بالی وڈ میں انٹری حاصل کرناچاہتاتھا۔اسدخٹک نے جب بالی وڈمیں انٹری کااظہارویناسے کیاتواداکارہ نے اپنے شوہرکوجواب دیاکہ ”تمہیں پاکستان میں کوئی نہیں دیکھتا،بالی وڈ میں کون دیکھے گا“۔

شادی سے پہلے اسدنے ویناکوبڑے خواب بھی دکھائے جوامیرترین آدمی بھی دکھانے سے گریزکرتاہے۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ اسدخٹک گھرپربچوں کی دیکھ بھال کرتے اور ویناکے پیسوں پروقت گزارتے۔اس کے باوجوداسدکوویناکی مصروفیات پربھی اعتراض تھا۔جس کے باعث دونوں میں جھگڑے ہوئے اور نوبت علیحدگی تک جاپہنچی۔

متعلقہ عنوان :