دہشت گرد علاج معالجہ کیس ،عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کی ضمانت منظور کرلی

ہفتہ 11 مارچ 2017 16:53

دہشت گرد علاج معالجہ کیس ،عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) انسداددہشگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما سیلم شہزاد کی جانب سے دہشت گردوں کے علاج و معالجہ کے مقدمہ میں دائردرخواست ضمانت 5لاکھ روپے کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ہفتہ کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میںایم کیوایم کے رہنما سیلم شہزاد کی جانب سے دہشت گردوں کے علاج و معالجہ کے مقدمہ میں دائردرخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں جیل حکام نے مقدمہ کے گرفتار ملزم سلیم شہزاد کو پیش کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اور پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل بھی پیش ہوئے۔کیس میں نامزد ملزم سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو جیل حکام کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا جبکہ مئیر کراچی وسیم اختر استثنیٰ کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کی جانب سے مقدمہ میں دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 5لاکھ روپے زر ضمانت اور پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے علاج و معالجہ کے مقدمہ میں ایم کیوایم کے رہنما سیلم شہزاد،مئیر کراچی وسیم اختر،ڈاکٹر عثمان معظم ،سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ،پیپلز پارٹی کے رہنماء قادر پٹیل ،پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی اور دیگر نامزد ہیں ۔۔ملزمان پر دہشت گردوں کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے الزمات ہیں۔