Live Updates

رکن اسمبلی جے یوآئی (ف) مولاناعصمت اللہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 مارچ 2017 16:20

رکن اسمبلی جے یوآئی (ف) مولاناعصمت اللہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) : رکن اسمبلی جے یوآئی (ف) مولاناعصمت اللہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا۔ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت مشتاق غنی کاکہناہے کہ کوہستان سے جے یوآئی (ف)کے ایم پی اے مولاناعصمت اللہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبلجے یوآئی (ف)کے ایم پی اے مولاناعصمت اللہ مستعفی ہونے کااعلان کیاتھا،رکن اسمبلی نے مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ عصت اللہ کاکہناہے کہ اپنااستعفیٰ حلقے کی عوام کے سپردکردیاہے۔عوام کی خدمت بہترطریقے سے نہیں کرسکتا۔عوام کی خدمت بہترطریقے سے نہیں کرسکتا۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات