مریدکی: لیسکو حکام کی غفلت کے باعث شہر دس گھنٹے تک تاریکی میں ڈوبا رہا

ہفتہ 11 مارچ 2017 16:26

مریدکی: لیسکو حکام کی غفلت کے باعث شہر دس گھنٹے تک تاریکی میں ڈوبا رہا
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) لیسکو حکام کی غفلت کے باعث شہر دس گھنٹے تک تاریکی میں ڈوبا رہا۔ سٹی سب ڈویژن کے اہلکار معمولی بارش کے باعث پیدا ہونے والے نقص کو رات گئے تک تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ صارفین کا چیف ایگزیکٹو لیسکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

صارفین بجلی کے مطابق معمولی بارش کے باعث سٹی سب ڈویژن کے علاقہ میں واقع شہر کا مرکزی حصہ دوپہر دو بجے بجلی سے محروم ہوا اور یہ سلسلہ رات بارہ بجے تک جاری رہا۔

نا اہل لیسکو حکام دس گھنٹے تک معمولی نقص تلاش کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث شہری روشنی ک ے علاوہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ شہر کے تجارتی مراکز شام ہوتے ہی بند ہونا شروع ہو گئے۔ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن سمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں نے اپنے فون بند کر دیئے اور صارفین کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہ کیں

متعلقہ عنوان :