پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پیش

لسٹڈ کمپنیوں کا ٹی کریڈٹ اور شیئرز پر کپیٹل گین ٹیکس 5 سال کرنے ،ریٹس کے رینٹل انکم پرٹیکس ختم کرنیاور بروکرز کے ریفنڈز کی فوری ادائیگی سے متعلق تجاویز شامل

ہفتہ 11 مارچ 2017 16:15

ؐ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے نئے مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز دے دیں ، لسٹڈ کمپنیوں کا ٹی کریڈٹ اور شیئرز پر کپیٹل گین ٹیکس 5 سال کرنے ،ریٹس کے رینٹل انکم پرٹیکس ختم کرنیاور بروکرز کے ریفنڈز کی فوری ادائیگی سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم کیمشیر برائے ریونیو ہارون اختر ، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد،چیئرمین پی ایس ایکس ، ایم ڈی پی ایس ایکس اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس کی ٹیکسیشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالقادر میمن نے بجٹ تجاویز پیش کیں، جن میں کہا گیا کہ لسٹڈ کمپنیوں کے بونس شیئرز پر ٹیکس چھوٹ دی جائے۔انہوں نے تجاویز میں کہا کہ نئی لسٹڈ کمپنیوں کا ٹیکس کریڈٹ 2 سال سے بڑھا کر 5 سال کیا جائے،کیپٹل گین ٹیکس 7اعشاریہ5 فیصد غیر معینہ مدت کے لئے تھا، اس کی مدت 5 سال مقرر کی جائے۔رئیل اسٹیٹ انوسیٹمنٹ ٹرسٹ کی رینٹل انکم کو ٹیکس چھوٹ دی جائے،پی ایس ایکس کی آمدنی ابھی منی مارکیٹ کے حوالے سے لی جاتی ہے۔نئے بجٹ میں اسے اسٹاک فنڈ کے طور پر لینے کی تجویز کی گئی ہیاور ساتھ ہی ایف بی آر میں بروکرز کے پھنسے ہوئے ریفنڈ فوری ریلیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :