اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ،پی ٹی اے نےتوہین آمیزموادپرمبنی6پیجزبلاک کروادیے

یوٹیوب،فیس بک انتظامیہ تعاون کررہی ہے،ٹویٹرسےکوئی حوصلہ افزاجواب نہیں ملا،سوشل میڈیاپراسلام مخالف موادکوبلاک کرنےکافلٹریشن سسٹم مئوثرکام نہیں کررہا،پی ٹی اےانتظامیہ توہین آمیزموادکوہٹانےکیلئےہیکرزکی خدمات پربھی غورکررہی ہے،قومی انگریزی اخبارکی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 مارچ 2017 15:11

اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ،پی ٹی اے نےتوہین آمیزموادپرمبنی6پیجزبلاک ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسلام آبادہائی کورٹ کی ہدایت پرتوہین آمیزاور اسلام مخالف موادپرمبنی 6پیجزکوبلاک کروادیاہے،جبکہ فیس بک انتظامیہ نے پاکستانی صارفین کیلئے قابل اعتراض پیجزکوبھی بلاک کرناشروع کردیاہے۔ترجمان پی ٹی اے نے اس بات کاانکشاف قومی انگریزی اخباردی نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیں یوٹیوب یافیس بک انتظامیہ کی جانب سے ایساردعمل نہیں ملاتھا۔ترجمان نے بتایا کہ جنوری 2016ء میں جب یوٹیوب کوچندبرسوں کی پابندی کے بعدکھولاگیاتھا،تب سے توہین آمیزاور اسلام مخالف مواد کوہٹانے کیلئے ہماری ہردرخواست پرمثبت جواب مل رہاہے۔رپورٹ میں مزیدبتایا گیاکہ پی ٹی اے کوٹویٹرکی جانب سے تاحال کوئی حوصلہ افزاجواب نہیں ملاہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹرانتظامیہ کوبھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیاہے لیکن ابھی کوئی جواب نہیں ملا۔اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پراسلام مخالف اور توہین آمیزموادکوبلاک کرنے کیلئے فلٹریشن سسٹم بھی مئوثراندازمیں کام نہیں کررہا۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ یوٹیوب اور فیس بک اور دیگرسائٹس سے تعاون حاصل کرنے کے علاوہ توہین آمیزموازکوہٹانے کیلئے ہیکرزکی خدمات بھی حاصل کرنے پرغورکررہی ہے۔

واضح رہے اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی نے سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کوہدایت کی ہے کہ قابل اعتراض مواداپ لوڈ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔اسلام آبادہائیکورٹ کی ہدایت پروزارت داخلہ نے بھی ایف آئی اے کوسوشل میڈیاسے شیطانی مواد ہٹانے کیلئے احکامات جاری کیے ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ،پی ٹی اے نےتوہین آمیزموادپرمبنی6پیجزبلاک ..

متعلقہ عنوان :