کابل،افغان پولیس افسروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،8 اہلکار ہلاک ہوگئے

ہفتہ 11 مارچ 2017 15:17

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) افغانستان کے صوبہ زابل میں 2پولیس افسران کی اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 8اہلکار مارے گئے۔ غیر ملکی میڈیا میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ضلع شنکے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

زابل کی صوبائی کونسل کے رکن اسداللہ کاکڑ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دونوں پولیس اہلکار بعد ازاں بندوقیں، گولہ بارود اور ایک گاڑی لے کر فرار ہو گئے اور طالبان سے جا ملے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کارروائی کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :