خصوصی آپریشن میں 71 کرد عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا، ترک فوج کا دعویٰ

ہفتہ 11 مارچ 2017 15:11

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) ترک فوج نے خصوصی آپریشن میں 71 کرد عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شام میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف کیے گئے خصوصی فوجی آپریشن میں 71مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی اور وائی پی جی ملیشیا سے تھا۔

ترکی نے گزشتہ برس اگست سے اپنی سرحد کے قریبی شامی علاقوں سے جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوں کو نکالنے کی فوجی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ترکی نے یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ اگر کرد ملیشیا نے شمالی شام کے سرحدی علاقے میں قدم جمانے کی کوشش کی تو اس پر حملے کیے جائیں گے۔ ترکی وائی پی جی ملیشیا کو کالعدم ورکرز پارٹی کا حلیف قرار دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :