راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد باد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:27

راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد باد ڈویژن اور اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد باد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری جبکہ سندھ اور بلوچستان میں سرد اور خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :