امریکی اٹارنی جنرل کا اوباما انتظامیہ کی نامزد 46 اٹارنیز سے استعفے لینے کا اعلان

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:27

امریکی اٹارنی جنرل کا اوباما انتظامیہ کی نامزد 46 اٹارنیز سے استعفے ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) امریکی اٹارنی جنرل سابق اوباما انتظامیہ کے مقر ر کردہ 46 اٹارنیز ( سرکاری وکلاء ) سے استعفے لینا چاہتے ہیں۔ امریکی میڈیا نے محکمہ انصاف کے حوالہ سے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی اوباما کے نامزد کردہ متعدد وفاقی پراسیکیوٹرز پہلے ہی اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ انصاف کی خا تون ترجمان سارہ ا یسگور فلوریس نے بتایا کہ ان اٹارنیز میں سے عہدے نہ چھوڑنے والے تقریبا 4 درجن اٹارنیز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں ۔

امریکی محکمہ انصاف کی روایات کے تحت امریکہ میں کسی بھی صدر کی طرف سے نامزد کئے جانے والے اٹارنیز نیا صدر آنے کے بعد اپنے اپنے عہدے چھوڑ دیتے ہیں تاکہ نیا صدر نئے اٹارنیز نامزد کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :