دنیاء میں دوکروڑ انسانوں کو قحط کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:23

دنیاء میں دوکروڑ انسانوں کو قحط کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 1945 کے بعد دنیا کو سب سے بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے چیف سٹیفن اوبرائن نے کہا ہے کہ یمن، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور نائجیریا میں خوراک کی کمی اور قحط کی وجہ سے بیس ملین انسانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر دیا ہے کہ تباہی‘ سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ اوبرائن کے مطابق اس بحران پر قابو پانے کی خاطر جولائی تک 4.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہوگی ۔ یونیسیف پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ اس برس 1.4 ملین بچے خوراک نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :