لودھراں:7ماہ کےبچے میں پولیووائرس کی ابتدائی علامات ظاہر،محکمہ صحت متحرک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 مارچ 2017 14:15

لودھراں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء): لودھراں میں 7ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی ابتدائی علامات ظاہرہوئی ہیں،جس کے باعث محکمہ صحت پنجاب متحرک ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ہیڈڈی ایچ کیولودھراں کے مطابق لودھراں میں 7مہینے کے بچے عدنان میں پولیووائرس کی بتدائی علامات سامنے آئی ہیں۔بچے کو ٹیسٹ کروانے کیلئے بہالپورہسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔ڈپٹی ہیڈڈی ایچ کیولودھراں کاکہناہے کہ بچے کی ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعدہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔